22 جون، 2024، 8:48 PM

خام تیل کی پیداوار 4 ملین یومیہ بیرل تک پہنچ جائے گی، ایرانی وزیر پیٹرولیم

خام تیل کی پیداوار 4 ملین یومیہ بیرل تک پہنچ جائے گی، ایرانی وزیر پیٹرولیم

ایران کے وزیر پیٹرولیم جواد اوجی کا کہنا ہے کہ ملک مارچ 2025 کے آخر تک اپنی یومیہ خام پیداوار کو 4 ملین بیرل یومیہ (بی پی ڈی) تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مہر نیوز کے مطابق ایران کے وزیر پیٹرولیم جواد اوجی وزیر نے مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کی انتظامیہ کی جانب سے تیل کی صنعت میں گزشتہ تین سالوں میں حاصل کی گئی کامیابیوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا:  رئیسی حکومت پہلے ہی تیل کی پیداوار کو 2.2 سے 3.6 ملین یومیہ بیرل تک بڑھانے میں کامیاب ہو چکی ہے اور اب موجودہ ایرانی سال کے اختتام (20 مارچ 2025) تک یومیہ پیداوار کو 4 ملین بیرل تک بڑھانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے گیس کی سالانہ پیداوار میں 53 ملین کیوبک میٹر کا اضافہ جب کہ ساؤتھ پارس گیس فیلڈ سے گیس نکالنے میں بھی اضافہ ہوا ہے جو قطر کے ساتھ مشترکہ ہے جس میں ایران کا اخراج 75 سے 100 ملین مکعب میٹر زیادہ ہے۔

پیٹرولیم کے وزیر کے مطابق ایران کی سالانہ پیٹرو کیمیکل پیداوار 10 فیصد اضافے کے بعد اب 100 ملین میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے اور رواں سال کم از کم مزید چار پیٹرو کیمیکل پراجیکٹس کا بھی افتتاح ہونا ہے۔

News ID 1924892

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha