مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے طب کے میدان میں اہم پیشقدمی کرتے ہوئے لیپروسکوپک سرجری کی تربیت کے لیے ایک جدید روبوٹک سمیولیٹر تیار کرلیا ہے۔
یہ سمیولیٹر جدید الیکٹرانک اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے اور میڈیکل کے طلباء کو نہ صرف سرجری کے آلات اور انسانی جسم کے اعضاء سے روشناس کراتا ہے بلکہ انہیں مجازی سرجری کی مشق کا موقع بھی فراہم کرتا ہے، جس سے ان کی مہارتوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔
رپورٹ کے مطابق ایران اب سویڈن، سوئٹزرلینڈ، امریکہ اور جاپان کے ساتھ دنیا کے ان پانچ ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جو میڈیکل ٹریننگ کے لیے سمیولیٹرز بنانے کی ٹیکنالوجی رکھتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ