22 اکتوبر، 2009، 10:09 AM

برازیل

برازیل میں منشیات فروشوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں 7 افراد ہلاک

برازیل میں منشیات فروشوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں 7 افراد ہلاک

برازیل میں منشیات فروشوں اور پولیس کے درمیان مقابلوں میں مزید سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں منشیات فروشوں اور پولیس کے درمیان مقابلوں میں مزید سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔برازیل پولیس کے مطابق دارالحکومت ریوڈی جنیرو کی ایک کچی آبادی میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد مارے گئے ۔ ایک واقعہ میں بھی چار منشیات فروش ہلاک کئے گئے ۔ ان ہلاکتوں کے بعد ایک ہفتے کے دوران پولیس اور منشیات فروش گروپوں کے درمیان مقابلوں اور پرتشدد واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تینتیس ہوگئی ہے ۔منشیات فروش گروپوں نے پولیس کے ایک ہیلی کاپٹر کوبھی مارگرایا جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔

 

News ID 969044

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha