مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیری ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں ہندوستانی فوج کے دو اہلکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ دو طرفہ فائرنگ میں ہندوستانی فوجی آفیسر سمیت دو اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ تین علیحدگي پسند بھی مارے گئے ہیں۔۔ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس نے میر واعظ عمر فاروق ،سید علی شاہ گیلانی ،یاسین ملک ،آسیہ اندرابی ،محمد اشرف صحرائی اور شکیل بخشی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کامطالبہ کیا ہے۔کشمیر کے کئی اضلاع میں آج چوتھے دن بھی کرفیو جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ