مسلح افواج كو ہميشہ ہر خطرے كے لئے آمادہ رہنا چاہيے // دوست اور دشمن ايران كي قومي عزت و سربلندي كا اعتراف كرتے ہيں

ہفتہ دفاع مقد س كي آمد كے موقع پر كيڈٹ كالج ميں زير تعليم فوجي افسروں كے پاسنگ آوٹ پريڈ كي تقريب نوشہر ميں منعقد ہوئي جس ميں رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے فرمايا كہ مسلح افواج كو ہميشہ ہر خطرے كے لئے آمادہ رہنا چاہيے

مہر خبررساں ايجنسي كے نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق دفاع مقد س كي آمد كے موقع پر كيڈٹ كالج ميں زير تعليم فوجي افسروں كے پاسنگ آوٹ پريڈ كي تقريب نوشہر ميں منعقد ہوئي جس ميں رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے فرمايا كہ مسلح افواج كو ہميشہ ہر خطرے كے لئے آمادہ رہنا چاہيے رہبر معظم انقلاب اسلامي نے آج نوشہر ميں كيڈٹ كالج ميں افسروں كے چوتھے  پاسنگ آؤٹ پريڈ سے خطاب ميں علمي روحاني اقتصادي اور ثقافتي ميدانوں ميں ترقي كرنے كے ملت ايران كے اعلي اہداف كي طرف اشارہ كرتے ہوئےكہا كہ ايسي قوم جو امن پسند ہو اور اپني سعادت عزت و انساني اہداف ومقاصد كي راہ ميں قدم اٹھاتي ہو اسے جارحين و عالمي منہ زور طاقتوں كے مقابل اپنا دفاع كرنے كے لئے دفاعي طاقت كا حامل ہونا چاہيے رہبر معظم نے فرمايا ايران كي شجاع قوم اور اس كے مومن و غيور جوانوں نے گذشتہ ستائيس برسوں ميں دشمن كو ہر مرحلے پر شكست سے دوچار كيا ہے ليكن پھر بھي ايران كي مسلح افواج ہر قسم  كے خطرے كا مقابلہ كرنے كے لئے آمادہ رہنا چاہيے رہبر معظم انقلاب اسلامي نے ايران كے مستقبل كو روشن و تابناك قرارديتے ہوئے ايراني قوم كي ہوشياري اور حكام كے خدمت كے جذبے پر تاكيد كرتے ہوئے كہا كہ آج ملت ايران كے دوست و دشمن  ايران كي عزت و سربلندي كا اعتراف كرتے ہيں واضح رہے كہ اس تقريب ميں ميزائيل لانچر "جوشن كے علاوہ فجر27 توپ كو بھي پہلي مرتبہ فوج كے حوالے كيا گيا ہے يہ توپ ايراني ماہرين نے بنائي ہے اور اسے ريموٹ كے ذريعے بھي چلايا جاسكتا ہے ايران اس طرح كي توپ بنانے والا تيسراملك بن گيا ہے  اس تقريب ميں بري فوج كے سربراہ جنرل صالحي نے ضربت ذوالفقارنامي فوجي مشقوں كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ مسلح افواج قوم كي سربلندي اور سرافرازي كے لئے ہر قسم كي قرباني دينے كے لئے تيار ہے

News Code 383341

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =