14 نومبر، 2026، 9:06 PM

طفل کش کی نئی چال؛جنگ کے بہانے سے گادی آیزنکوٹ کی حکومت سازی ناکام بنانے کے عزائم

طفل کش کی نئی چال؛جنگ کے بہانے سے گادی آیزنکوٹ کی حکومت سازی ناکام بنانے کے عزائم

طفل کش کی اپنی بدترین شکست کے بعد، ایران کو خطرہ بنا کر پیش کر کے نئی حکومت سازی میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب اسرائیلی وزیر اعظم کے مخالف رہنماؤں کو خدشہ ہے کہ وہ عبوری دور سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایران کے ساتھ دوبارہ فوجی کشیدگی شروع کر سکتے ہیں، تاکہ گادی آیزنکوٹ کی سربراہی میں نئی حکومت کی تشکیل روک سکیں۔

ویب سائٹ آکسیوس کے مطابق، موساد کے سربراہ رومان گوفمن ان دنوں واشنگٹن میں موجود ہے، جہاں اس نے امریکی سی آئی اے کے سربراہ جان ریٹکلف سے ملاقات کی ہے۔ وہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وائٹ ہاؤس کے نمائندے اسٹیو وٹکوف سے بھی ملاقات کر سکتا ہے۔ یہ سرگرمیاں ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دباؤ ڈالنے کی کوششوں کا حصہ قرار دی جا رہی ہیں۔

سیاسی ذرائع کے مطابق، مقبوضہ فلسطین میں سیاسی بے یقینی اور ایران سے متعلق ٹرمپ کے بدلتے مؤقف نے اسرائیلی حلقوں میں تشویش بڑھا دی ہے۔ تین سالہ جنگ اور 27 اکتوبر کے انتخابات کے غیر واضح نتائج نے بھی اسرائیلی معاشرے کو تھکا دیا ہے۔

اسی تناظر میں نتن یاہو نے جمعرات کو گادی آیزنکوٹ سے ملاقات کرکے انہیں ایران کو خطرہ بنا کر پیش کیا۔ اس سے قبل آیزنکوٹ اور ان کے اتحادیوں نے خبردار کیا تھا کہ نتن یاہو عبوری حکومت کے دوران ایران کے خلاف دوبارہ جنگ شروع کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔

28 اکتوبر سے آیزنکوٹ اور ان کے اتحادی، اسرائیل ہمارا گھر پارٹی کے سربراہ آویگدور لائبرمین، مسلسل خبردار کر رہے ہیں اور حکومتی قانونی مشیر گالی بہراو میارا کو خطوط بھی لکھ چکے ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ عبوری حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے نتن یاہو کو ایسے خطرناک فوجی فیصلے کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔

ذرائع کے مطابق، نتن یاہو قومی ہنگامی حالت کا اعلان کرکے اپنے سیاسی مخالفین کی حمایت حاصل کرنے اور اقتدار میں برقرار رہنے کا جواز بھی پیدا کر سکتا ہے۔

News ID 1942851

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha