2 نومبر، 2026، 10:18 PM

بیلجیئم کے وزیراعظم مستعفی

بیلجیئم کے وزیراعظم مستعفی

بیلجیئم کے وزیراعظم نے 2027ء کے بجٹ پر حکمران پانچ جماعتی اتحاد میں اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث اپنا استعفیٰ بادشاہ فلپ کو پیش کر دیا، تاہم بادشاہ نے اس پر فیصلہ مؤخر کرتے ہوئے اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے مشاورت کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اناطولیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم بارت ڈی ویور نے پیر کے روز بجٹ پر اتفاق نہ ہونے کے بعد استعفیٰ پیش کیا۔ شاہی محل کے مطابق بادشاہ فلپ نے فی الحال استعفیٰ قبول کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے اور منگل سے حکمران اتحاد کی جماعتوں کے سربراہان سے مشاورت کریں گے۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم نے جمعرات تک بجٹ پر اتفاق رائے کو ضروری قرار دیا تھا۔

دوسری جانب، رواں ہفتے بیلجیئم کے سینکڑوں نوجوانوں نے کفایت شعاری کی پالیسیوں اور تعلیمی اصلاحات کے خلاف مظاہرے کیے۔

مظاہرین نے شعبۂ تعلیم کے لیے مالی معاونت، عوام کی قوتِ خرید اور عوامی خدمات میں اضافے کا مطالبہ کیا اور پولیس کے تشدد پر بھی تنقید کی۔

News ID 1942562

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha