مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے نائب برائے بین الاقوامی امور علی باقری نے پیر کے روز چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
علی باقری دوطرفہ تعلقات اور خطے سمیت عالمی سطح پر ہونے والی تازہ پیش رفت پر چینی حکام سے تبادلۂ خیال کے لیے بیجنگ پہنچے ہیں۔
ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی صورتِ حال سے متعلق امور پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔
چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی نے اس موقع پر زور دیا کہ مغربی ایشیا میں جاری تنازع کے حل کا واحد راستہ بات چیت اور مذاکرات ہیں۔ انہوں نے ایران کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے تہران کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔
آپ کا تبصرہ