مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ایرانی کھلاڑیوں نے 2026 کے ایشین گیمز میں آج تک جو مختلف رنگوں کے 45 تمغے جیتے ہیں، وہ اس سرزمین کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کا ایک اور ثبوت ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ہماری بیٹیوں کے اولمپک کھیلوں روئنگ اور تائیکوانڈو، ان دو شعبوں میں حاصل کیے گئے تین طلائی تمغوں نے بھی ثابت کر دیا کہ جہاں بھی موقع، منصوبہ بندی اور اعتماد موجود ہو، ایرانی خواتین دنیا کی چوٹیوں پر کھڑے ہونے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
آپ کا تبصرہ