مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عرب ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں شدید دھماکے ہوئے۔ حملوں کے بعد ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ دھماکے یمنی مسلح افواج کی جانب سے سعودی دارالحکومت پر کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں ہوئے ہیں، تاہم اب تک سعودی عرب اور یمن کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
یمنی مسلح افواج کو حالیہ مہینوں کے دوران متعدد اہم تزویراتی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ صنعا کی جانب سے جولائی 2026 میں سعودی عرب کی عائد کردہ ناکہ بندی توڑنے کے فیصلے کے بعد یمنی افواج نے بندرگاہی اور تزویراتی شہر المخا اور ساحلی علاقے کہبوب پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے سمیت مختلف کارروائیوں کے ذریعے ملک کے جنوبی علاقوں میں اپنا کنٹرول نمایاں طور پر بڑھایا ہے۔
یمنی فوج کا ان علاقوں پر کنٹرول بحیرہ احمر کے داخلی راستے میں واقع تزویراتی آبنائے باب المندب پر بھی اس کے کنٹرول کو مضبوط بنانے کا باعث بنا ہے، جسے دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
آپ کا تبصرہ