مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جزیرہ خارک کے اطراف دھماکے کی آواز سنی گئی ہے، تاہم اس کی وجہ اور منبع تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔
خارگ میں مہر نیوز کے نمائندے کے مطابق جزیرے میں فی الحال کسی قسم کی آگ بھی دکھائی نہیں دے رہی۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے کی آواز کے منبع اور وجہ سے متعلق مزید معلومات سرکاری ذرائع سے سامنے آنے کی صورت میں بعد میں جاری کی جائیں گی۔
اب تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ اطلاع جاری نہیں کی گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ