مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ وہ آج خطے کی حالیہ صورتحال کے حوالے سے ایک اہم بیان جاری کریں گی۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ یہ بیان صنعاء کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے جاری کیا جائے گا۔
گزشتہ روز یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے بھی کہا تھا کہ یہ بیان یمن کی عظیم قوم کے عزم اور خواہشات سے متعلق سرکاری مؤقف کے اظہار پر مشتمل ہوگا۔
دوسری جانب انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن عبداللہ النعمی نے المیادین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ معاہدوں کا پابند نہیں رہا اور یہ بات ایک سے زائد جنگوں میں ثابت ہو چکی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کے خلاف جارحیت اور یمن کے محاصرے کے باعث پورا خطہ ایک بڑے دھماکے خیز بحران کی طرف بڑھ رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ