20 مئی، 2026، 9:19 AM

جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو مزید حیران کن نتائج سامنے آئیں گے، عباس عراقچی

جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو مزید حیران کن نتائج سامنے آئیں گے، عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر ایران دوبارہ جنگ کے میدان میں اترا تو حاصل تجربات اور نئی صلاحیتوں کے باعث اس کے نتائج پہلے سے زیادہ حیران کن ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی امریکہ اور صہیونی حکومت کو دوبارہ جنگ شروع کرنے کی صورت میں سخت نتائج کی دھمکی دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے کئی ماہ بعد امریکی کانگریس نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اربوں ڈالر مالیت کے درجنوں طیارے تباہ ہوئے۔

عراقچی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اب یہ بات باضابطہ طور پر تسلیم کی جاچکی ہے کہ ایران کی مسلح افواج دنیا کی پہلی فوج ہے جس نے جدید اور مشہور جنگی طیارے ایف–35 کو مار گرایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس جنگ کے دوران حاصل ہونے والے تجربات اور سیکھے گئے اسباق کی بنیاد پر یقین رکھیں کہ اگر ایران دوبارہ میدان جنگ میں اترا تو اس کے ساتھ پہلے سے کہیں زیادہ حیران کن نتائج سامنے آئیں گے۔

News ID 1939361

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha