16 مئی، 2026، 1:03 PM

امریکہ کھائی کے کنارے کھڑا ہے، بالادستی کا دور ختم ہو رہا ہے، روسی میڈیا

امریکہ کھائی کے کنارے کھڑا ہے، بالادستی کا دور ختم ہو رہا ہے، روسی میڈیا

ایک روسی ویب سائٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چین کے دورے کے تناظر میں کہا ہے کہ عالمی سطح پر امریکی بالادستی کا دور ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ٹرمپ کا سرکاری دورۂ چین دراصل اس حقیقت کو ظاہر کرتا ہے کہ دنیا میں امریکہ کی قیادت کا دور اختتام کے قریب پہنچ چکا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے خلاف ٹرمپ کا وہ جارحانہ اور نمائشی انداز، جس میں وہ بیجنگ پر تجارت کے حوالے سے اپنی شرائط مسلط کرنے کی بات کرتے تھے، اب ماضی کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔ اس کے برعکس چین تیزی سے ایک عالمی معاشی سپر پاور کے طور پر ابھر رہا ہے، جبکہ امریکا خطرناک حد تک ایک مشکل موڑ پر کھڑا دکھائی دیتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگرچہ چین نے امریکی صدر کا پرتپاک استقبال کیا اور سفارتی لچک کا مظاہرہ کیا، لیکن یہ طرزِ عمل اس ملک کا تھا جو خود کو برتر پوزیشن میں محسوس کرتا ہے۔ امریکا اب عالمی برادری کے سامنے چین پر دباؤ ڈالنے میں اپنی ناکامی کو چھپا نہیں سکتا۔

رپورٹ کے مطابق دنیا ایک نئے تاریخی دور میں داخل ہورہی ہے جس میں امریکی دباؤ اور بالادستی کو پہلے کی طرح قبول نہیں کیا جا رہا، اور واشنگٹن کو کئی معاملات میں توقع کے مطابق نتائج حاصل نہیں ہو رہے۔

News ID 1939308

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha