1 اپریل، 2026، 12:18 PM

تل ابیب میں زوردار دھماکے؛ ایران کے تین مرحلوں میں میزائل حملے، کم از کم 20 صہیونی زخمی

تل ابیب میں زوردار دھماکے؛ ایران کے تین مرحلوں میں میزائل حملے، کم از کم 20 صہیونی زخمی

صہیونی میڈیا کے مطابق ایران نے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں تل ابیب، وسطی اور جنوبی علاقوں کو نشانہ بنایا، جبکہ حزب اللہ نے بھی شمالی فلسطین میں کارروائی کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ ایران نے تل ابیب اور مقبوضہ فلسطین کے وسطی و جنوبی علاقوں پر تین مرحلوں میں میزائل حملے کیے، جن کے نتیجے میں تل ابیب میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور کم از کم 20 صہیونی زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے میزائل حملے کے بعد تل ابیب اور مغربی کنارے کی متعدد صہیونی بستیوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے، جبکہ اسرائیلی دفاعی نظام نے میزائل کو روکنے کی کوشش کی، تاہم اس کے باوجود شہر میں زوردار دھماکے ہوئے۔

صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل میں کلسٹر وارہیڈ موجود تھا، جس کے ٹکڑے تل ابیب کے علاقے گوش دان اور اس کے اطراف کم از کم 17 دیگر مقامات پر گرے۔

ادھر قدس نیوز نیٹ ورک نے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی میزائل کے ٹکڑے تل ابیب کے مرکزی علاقے بنی براک میں ایک عمارت پر لگے، جس کے بعد علاقے سے دھوئیں کے ستون بلند ہوتے دکھائی دیے۔

صہیونی حکومت کی ایمرجنسی سروسز نے بھی تصدیق کی ہے کہ بنی براک میں ہونے والے حملے میں کم از کم 20 افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پہلے حملے کے فوراً بعد ایران کی جانب سے تل ابیب کے علاوہ النقب اور بحرالمیت کے علاقوں کی جانب بھی نئی میزائل لہر داغی گئی، جبکہ یہ کارروائیاں ایسے وقت میں ہوئیں جب حزب اللہ نے بھی شمالی مقبوضہ فلسطین میں میزائل حملہ کیا۔

News ID 1938702

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha