مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایران کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا مکمل حق حاصل ہے اور اس حق کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔
اپنی سالانہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرگئی لاوروف نے مختلف عالمی اور علاقائی امور پر روس کا مؤقف بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ روس ایران کے خلاف جاری کھلی کوششوں اور دباؤ کی پالیسی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ان اقدامات کو خطے کے استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا۔
روسی وزیر خارجہ نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایران کو بین الاقوامی قوانین کے تحت پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری معاملے کو سیاسی دباؤ یا دھمکیوں کے بجائے سفارتکاری اور مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا ضروری ہے۔
آپ کا تبصرہ