2 جنوری، 2026، 10:33 AM

سوڈانی فوج کا حملہ، جنرل حمیدتی کا مشیر ہلاک

سوڈانی فوج کا حملہ، جنرل حمیدتی کا مشیر ہلاک

دارفور میں سوڈانی فوج کے حملے میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے سربراہ جنرل حمیدتی کے مشیر اور قریبی ساتھی سمیت پانچ افراد مارے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سوڈان کے علاقے دارفور میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے سربراہ محمد حمدان دقلو المعروف حمیدتی کے قریبی مشیر حامد علی ابو بکر اپنے پانچ ساتھیوں سمیت ایک حملے میں ہلاک ہوگئے۔ ریپڈ سپورٹ فورسز نے اپنے کمانڈر کے مشیر کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوڈانی فوج کی جانب سے وسطی دارفور کے شہر زالنجی کے قریب کیا گیا، جہاں آر ایس ایف کے فیلڈ کمانڈروں کا اجلاس جاری تھا۔ حملہ ڈرون کے ذریعے کیا گیا، جس میں دارفور میں سکیورٹی امور کے مشیر حامد علی ابو بکر موقع پر ہی مارے گئے۔

واضح رہے کہ سوڈان اپریل 2023 سے فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان شدید خونریز جھڑپوں کی لپیٹ میں ہے۔ ان لڑائیوں کے نتیجے میں لاکھوں افراد ہلاک یا بے گھر ہوچکے ہیں، جبکہ بنیادی سہولیات کا نظام تباہ، انفراسٹرکچر کو شدید نقصان اور ملک سنگین انسانی بحران کا شکار ہوگیا ہے۔

News ID 1937460

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha