20 اکتوبر، 2025، 2:32 PM

جنوبی کوریا کے سفیر کا مہر نیوز ایجنسی اور تہران ٹائمز کا دوره

جنوبی کوریا کے سفیر کا مہر نیوز ایجنسی اور تہران ٹائمز کا دوره

جنوبی کوریا کے سفیر نے ایرانی میڈیا رہنماؤں سے ملاقات میں ثقافتی و سفارتی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا اور ایرانی نوجوانوں سے سفارت خانے کی قربت اور عوامی سطح پر تعلقات کو سراہا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں جنوبی کوریا کے سفیر کم جون پیو نے مہر نیوز ایجنسی اور تہران ٹائمز کا دورہ کیا۔ سفارتی وفد میں ثقافتی اتاشی مسٹر کم جون اوہ اور مشن کی نائب سربراہ محترمہ اون کیونگ پارک شامل تھیں۔

وفد نے مہر نیوز کے سی ای او ڈاکٹر محمد مہدی رحمتی اور تہران ٹائمز کے چیف ایڈیٹر محمد صرفی سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان میڈیا تعاون کے امکانات اور ثقافتی و سفارتی ہم آہنگی کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی میزبانوں نے جنوبی کوریا کے سفارت خانے کی ایران میں مسلسل موجودگی اور اس کے کام سے وابستگی کو سراہا اور کہا کہ کشیدہ حالات کے باوجود تہران میں کوریا کا سفارت خانہ فعال رہا جسے ایرانی عوام نے قدر کی نگاہ سے دیکھا۔ سفارت خانے کی ثقافتی سرگرمیاں ایرانی نوجوانوں سے رابطے میں مؤثر ثابت ہوئیں۔

اس موقع پر جنوبی کوریا کے سفیر کم نے ایران کے مختلف صوبوں کے دوروں کے تجربات بیان کیے اور ایرانی ثقافت کی بھرپور تعریف کی۔

ملاقات کے دوران سفیر کم اور ڈاکٹر رحمتی نے ایران و کوریا کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

News ID 1936030

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha