22 جون، 2025، 11:43 AM

ایران پر امریکی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، انصاراللہ

ایران پر امریکی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، انصاراللہ

یمنی تنظیم انصاراللہ نے ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔

یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی جارحیت کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔

تنظیم کے سیاسی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری نے ایرانی تنصیبات پر امریکی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

News ID 1933765

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha