مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں آتشزدگی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 10 تک پہنچ چکی ہے۔ 130,000 افراد نے آگ کی شدت اور ہوا کے باعث اپنے گھروں کو چھوڑ دیا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 137000 سے زیادہ افراد اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ان میں سے بیشتر صرف ذاتی سامان اور چھوٹے اشیاء لے کر نکلے ہیں۔
افراتفری کی وجہ سے شرپسند عناصر عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کم از کم 20 افراد کو لاس اینجلس میں آتشزدگی کے دوران لوٹ مار کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
آتشزدگی کے نتیجے بھاری مقدار میں مالی نقصان بھی ہوا ہے۔ امریکی بینک جی پی مورگن چیس کے مطابق کیلیفورنیا میں آتشزدگی کے سبب مالی نقصان کا اندازہ تقریبا 50 ارب ڈالر ہے۔
ڈرون کے ذریعے سامنے آنے والے مناظر میں لاس اینجلس کی آتشزدگی سے ہونے والی وسیع تباہی کو مشاہدہ کیا جاسکتا ہے جس میں ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا اور 2000 سے زیادہ عمارتیں جل کر تباہ ہو گئیں۔
آگ بجھانے والے عملے کی کوششوں کے باوجود آتشزدگی مکمل طور پر قابو میں نہیں پایا جاسکا ہے۔ موسمی حالات اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر یہ توقع کی جا رہی ہے کہ آتشزدگی آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گی۔
آپ کا تبصرہ