21 دسمبر، 2024، 9:46 AM

فلسطینی مقاومت کا صہیونی فوجی مرکز پر دوبارہ میزائل حملہ

فلسطینی مقاومت کا صہیونی فوجی مرکز پر دوبارہ میزائل حملہ

القدس بریگیڈ نے صہیونی فوجی اڈے نتساریم پر دوبارہ میزائل حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں پر صہیونی فوج کی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مقاومتی تنظیموں کی جوابی کاروائیاں جاری ہیں۔

تحریک جہاد اسلامی کی ذیلی شاخ القدس بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نتساریم میں صہیونی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔ میزائلوں نے کامیابی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حملے میں قابض صہیونی فوج کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

القدس بریگیڈ نے کہا ہے کہ حملے کے بعد زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

News ID 1928959

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha