16 دسمبر، 2024، 2:36 PM

عراق کی شام کے ساتھ مشترکہ سرحد کے قریب مشقیں، دہشت گردی کے خلاف لڑنے کا عزم

عراق کی شام کے ساتھ مشترکہ سرحد کے قریب مشقیں، دہشت گردی کے خلاف لڑنے کا عزم

عراق کے رکن پارلیمنٹ نے شام کے ساتھ مشترکہ سرحد پر گذشتہ دس سالوں میں ملک کی سب سے بڑی فوجی مشقوں سے آگاہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المعلومہ نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے سیکورٹی کمیشن کے رکن یاسر اسکندر نے  شام کی صورت حال کو عراق کے لئے تشویشناک قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق، شام کی صورت حال کے پیش نظر مشترکہ سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کر رہا ہے۔

اسکندر نے مزید کہا کہ ملک کی وزارت دفاع شام کے ساتھ مشترکہ سرحد پر فوجی دستوں کی تنظیم نو کے ہدف سے گذشتہ دس سالوں میں سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مشقیں دہشت گرد عناصر کو عراق کی سرزمین میں دراندازی سے روکنے اور اس ملک کے حساس علاقوں کی حفاظت کے مقصد سے کی جا رہی ہیں۔

News ID 1928840

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha