12 نومبر، 2024، 11:02 AM

حزب اللہ کا صہیونی فوج کو منہ توڑ جواب، ایک دن میں 200 میزائل فائر

حزب اللہ کا صہیونی فوج کو منہ توڑ جواب، ایک دن میں 200 میزائل فائر

صہیونی فوج کی جارحیت کے جواب میں حزب اللہ نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 200 سے زائد میزائل فائر کیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے بیروت اور لبنان کے سرحدی علاقوں پر جارحیت کے بعد حزب اللہ نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔

صہیونی چینل 11 نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ دو دنوں کے دوران لبنانی تنظیم نے اپنے حملوں میں صہیونی سرحدی قصبوں کو خصوصی ہدف بنایا ہے۔

جنوبی لبنان کی سرحد کے اندر سے حملوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ یاد رہے کہ صہیونی فوج نے گذشتہ دنوں سرحدی علاقوں کو حزب اللہ کے جنگجووں سے خالی کرنے کا دعوی کیا تھا۔

چینل 11 کے نامہ نگار نے صہیونی فوجی حکام سے سوال کیا کہ حزب اللہ کے حملے مسلسل جاری ہیں۔ ایسے میں سرحدی علاقوں سے حزب اللہ کا انفراسٹرکچر تباہ کرنے کا دعوی کیسے قبول کیا جاسکتا ہے؟

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حزب اللہ نے 200 سے زائد میزائل فائر کئے ہیں۔

News ID 1928077

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha