5 نومبر، 2024، 4:32 PM

انروا پر پابندی سے اسرائیل محفوظ نہیں ہوگا، عالمی ادارہ صحت

انروا پر پابندی سے اسرائیل محفوظ نہیں ہوگا، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے صہیونی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کے ادارے پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے اسرائیل محفوظ نہیں ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطین میں امدادی کاموں میں سرگرم اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انروا پر پابندی کے بعد عالمی سطح پر صہیونی حکومت پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم گبریاسز نے صہیونی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں امدادی کاموں کے لئے انروا کا کوئی متبادل موجود نہیں ہے۔

انہوں نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے ادارے پر پابندی سے اسرائیل محفوظ نہیں ہوگا بلکہ اس کے نتیجے میں غزہ میں صہیونی مظالم کا شکار لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا بیان اس وقت سامنے آیا جب گذشتہ ہفتے صہیونی حکومت نے انروا کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا اور اسرائیلی قانون ساز ادارے نے بھی حکومت کے فیصلے کی تائید کی۔

صہیونی حکومت کے فیصلے کے بعد اقوام متحدہ نے انتباہ کیا ہے کہ انروا کی سرگرمیاں معطل ہونے سے غزہ کے لاکھوں عوام کی زندگی شدید متاثر ہوگی۔

News ID 1927925

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha