31 اکتوبر، 2024، 9:26 AM

مقاومت عراق کا مقبوضہ گولان پر ڈرون حملہ

مقاومت عراق کا مقبوضہ گولان پر ڈرون حملہ

مقاومت اسلامی عراق نے مقبوضہ گولان میں صہیونی تنصیبات پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مقاومت ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مقاومت اسلامی عراق نے ایک مرتبہ پھر مقبوضہ گولان میں صہیونی فوجی تنصیبات پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

گروہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطین اور لبنان کے مظلوم عوام کی حمایت اور یکجہتی کے سلسلے میں صہیونی غاصب حکومت کے ساتھ مقابلہ جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں مقبوضہ گولان میں صہیونی فوج کی تنصیبات پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

مقاومت نے دوسرے بیان میں کہا ہے کہ جمعرات کو علی الصبح مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقوں میں بھی فوجی مرکز پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

News ID 1927809

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha