مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قانونی طریقہ کار سے گزرنے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی حتمی منظوری کے بعد آج صبح تندر دہشت گرد گروہ کے سرغنہ جمشید شارمہد کی سزائے پر عمل درآمد کر دیا گیا۔
اس سلسلے میں تہران کے پراسیکیوٹر آفس نے ایک بیان جاری کیا جس کا متن حسب ذیل ہے:
اسلامی جمہوریہ ایران کی عظیم قوم، شہداء، جانبازوں اور ایثار گروں کے خاندانوں کے علم میں لایا جا تا ہے کہ تندر کے نام سے مشہور کرائے کے دہشت گرد گروہ کے سرغنہ جمشید شارمہد نے وطن عزیز کے خلاف اپنے آقاوں، مغربی، امریکی اور طفل کش صیہونی رجیم کی خفیہ ایجنسیوں کے ایما پر کئی دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی، جن میں شیراز کے حسینیہ سید الشہداء میں بم دھماکہ شامل ہے جس کے نتیجے میں 200 سے زیادہ شہری شہید اور زخمی ہوئے۔
اس کرائے کے قاتل کی گرفتاری اسلامی جمہوریہ ایران کے مجرموں کا تعاقب کرنے اور ملک کے قسم خوردہ دشمنوں کے خلاف عدالتی کاروائی کے عزم کا مظہر ہے۔
بلاشبہ دہشت گردی کے حامیوں کے حوالے سے خدا کا وعدہ پورا ہو گا اور یہ وعدہ یقینی اور حتمی ہے۔
إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِینَ مُنتَقِمُونَ
آپ کا تبصرہ