مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عبرانی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ تل ابیب کے شمال میں موساد کے مرکز کے نزدیک اسرائیلی فوجیوں پر ٹرک چڑھایا گیا جس کے نتیجے میں 50 سے زائد صہیونی فوجی زخمی ہوئے اور ان میں سے نصف کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
کچھ دیر قبل عبرانی ذرائع نے مقبوضہ فلسطین کے مرکز تل ابیب کے شمال میں گیلوت چوراہے کے قریب ایک خطرناک سیکیورٹی واقعے کے وقوع پذیر ہونے کی اطلاع دی تھی۔
ان ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ فوج کے ملٹری سنسر شپ ڈیپارٹمنٹ نے اس واقعے کی تفصیلات کو عام کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا کہ سیکیورٹی فورسز نے اس ٹرک کے ڈرائیور کو گولی مار دی ہے۔
صہیونی میڈیا نے مزید اعتراف کیا ہے کہ تل ابیب کے شمال میں سیکورٹی کے واقعے میں زخمی ہونے والے تمام فوجی ہیں۔
آپ کا تبصرہ