مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی روزنامہ نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سیکرٹری سید ہاشم صفی الدین ابھی تک زندہ ہیں۔
نیویارک ٹائمز نے صیہونی رجیم کے اعلیٰ عہدیداروں کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سیکرٹری "ہاشم صفی الدین"اس مقام پر موجود تھے، تاہم انہیں صہیونی فوج کی جانب سے دہشت گردانہ حملے کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔
مذکورہ اخبار کی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اب زندہ ہیں اور جلد ہی حزب اللہ انہیں سید حسن نصر اللہ کے جانشین کے طور پر متعارف کرائے گی۔
لبنان کی حزب اللہ نے اس سے قبل ایک بیان جاری کیا تھا جس میں تحریک کے جنرل سیکرٹری سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کی گئی تھی۔
آپ کا تبصرہ