22 جولائی، 2024، 4:34 PM

جوبائیڈن کی کنارہ کشی کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی نے متبادل امیدوار کے نام پر غور کرنا شروع کیا

جوبائیڈن کی کنارہ کشی کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی نے متبادل امیدوار کے نام پر غور کرنا شروع کیا

صدر جوبائیڈن کی طرف سے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی نے متبادل امیدوار کے لیے مختلف ناموں پر غور کرنا شروع کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے سے کنارہ کشی کا اعلان کرنے کے بعد ان کی پارٹی نے متبادل امیدوار کے طور مختلف ناموں پر غور کرنا شروع کیا ہے۔

جوبائیڈن نے اپنا فیصلہ سنانے کے بعد نائب صدر کمیلا ہیرس کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے تاہم پارٹی رہنما مختلف ناموں پر غور کرکے کسی برجستہ شخصیت کو امیدوار کے طور پر سامنے لانا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس وقت نو پارٹی رہنماؤں کے نام زیر غور ہیں۔ ان افراد کے نام درج ذیل ہیں۔

کمیلا ہیرس موجودہ امریکی نائب صدر
گیون نیوزوم، گورنر کیلیفورنیا
گریچین وائٹمر، گورنر مشی گن
جوش شاپیرو، گورنر پنسلوانیا
جے بی پرٹزکر، گورنر الینوائے
ویس مور، گورنر میری لینڈ
اینڈی بشیر، گورنر کینٹکی
ایمی کلبوچر، ڈیموکریٹک سینیٹر
پیٹ بٹگیگ، وزیر ٹرانسپورٹ

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی جلد کسی نام پر اتفاق رائے کے بعد صدارتی امیدوار کے طور پر اعلان کرے گی۔

News ID 1925559

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha