جوبائیڈن امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کے باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار نامزد

امریکی ڈیموکریٹ پارٹی نے سابق نائب صدرجوبائیڈن کو باضابطہ طور پر امریکی صدارتی امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ڈیموکریٹ پارٹی نے 77 سالہ سابق نائب صدر جوبائیڈن کو باضابطہ طور پر امریکی صدارتی امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ جوبائيڈن نومبر میں ہونے والے الیکشن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کریں گے ۔

ڈیموکریٹک پارٹی کا امریکی صدارتی امیدوار چننے کے لیے کورونا وائرس کے باعث آن لائن ووٹنگ ہوئی جس میں 50 ریاستوں اور 7 علاقوں سے ڈیموکریٹس نے حصہ لیا۔

ووٹنگ میں جوبائیڈن اپنے حریف برنی سینڈرز پر بازی لے گئے ، نتائج کے اعلان کے بعد جو بائیڈن نے ویب کاسٹ پر ووٹ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کا امریکہ کے 74 سالہ موجودہ صدر ٹرمپ سےمقابلہ ہوگا۔

News Code 1902371

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =