مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نومنتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے شہید صدر آیت اللہ رئیسی کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
اس موقع پر نومنتخب صدر نے شہید رئیسی کو ان کی گرانقدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
ملاقات کے دوران شہید رئیسی کی شریک حیات ڈاکٹر جمیلہ علم الھدی نے شہید صدر رئیسی کی ضرورت خصوصیات اور انقلاب اسلامی اہداف کے حصول کے سلسلے میں ان کی کاوشوں کا ذکر کیا اور عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھنے کی تاکید کی۔
آپ کا تبصرہ