3 جولائی، 2024، 11:03 PM

حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر 100 میزائل داغے

حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر 100 میزائل داغے

حزب اللہ مزاحمتی تحریک نے بدھ کے روز غاصب اسرائیلی حکومت کے فوجی اڈوں پر 100 کے قریب میزائل داغے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کی طرف سے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے مجاہدین نے گولان ڈویژن 210 کے ہیڈ کوارٹر کے ساتھ ساتھ م فضائی اور میزائل دفاع کے ہیڈکوارٹر پر 100 کاتیوشا میزائل فائر کیے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "غزہ کے ثابت قدم لوگوں کی حمایت اور بہادر اور عظیم مزاحمت کی مدد کے سلسلے میں اور شہر طائر کے علاقے الحوش میں صہیونی دہشت گردی کے جواب میں آج بدھ 3 جولائی 2024 کو مزاحمت کے جنگجوؤں نے کریات شمونہ بیرک میں 769ویں بریگیڈ کے کمانڈ ہیڈ کوارٹر کو فلق میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

یہ حملہ جنوبی لبنان کے علاقے ثائر میں نسل پرست اسرائیل کے ہاتھوں حزب اللہ کے کمانڈر محمد نہمہ ناصر کی شہادت پر حزب اللہ کا جوابی ردعمل تھا۔

News ID 1925161

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha