28 جون، 2024، 8:13 AM

ایرانی صدارتی انتخابات کا باقاعدہ آغاز، رہبر معظم نے اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا

ایرانی صدارتی انتخابات کا باقاعدہ آغاز، رہبر معظم نے اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا

ایرانی صدارتی انتخابات شروع ہوگئے ہیں، رہبر معظم نے اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران میں چودہویں صدارتی انتخابات آج ہورہے ہیں۔ ملک بھر میں پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے صبح ٹھیک 8 بجے تہران کے حسینیہ امام خمینی میں اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا ہے۔

اس موقع پر دنیا بھر سے آئے ہوئے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

یاد رہے کہ صدارتی انتخابات کی کوریج کے لئے دنیا کے متعلق ممالک سے صحافی اور رپورٹرز ایران آئے ہیں۔

News ID 1925020

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha