28 جون، 2024، 8:39 AM

ایرانی صدارتی انتخابات، دیہاتوں اور قبائلی علاقوں میں 24 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز

ایرانی صدارتی انتخابات، دیہاتوں اور قبائلی علاقوں میں 24 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز

ایرانی وزارت داخلہ کے مطابق دیہاتوں اور قبائلی علاقوں میں عوام کو انتخابی عمل میں شریک کرنے کے لئے 24 ہزار 118 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت داخلہ کے مشیر برائے قبائلی امور مھیار نور علی نے کہا ہے کہ ملک کے شہروں میں مقیم افراد کی طرح دیہاتوں اور قبائلی علاقوں میں بسنے والوں کو بھی انتخابی عمل میں شریک کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات انجام دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بنائے گئے 58 ہزار پولنگ اسٹیشنز میں سے 24 ہزار 118 اسٹیشنز دیہاتوں اور قبائلی علاقوں کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ گذشتہ رات کو ہی الیکشن کمیشن اور وزارت داخلہ کے اہلکاروں نے تمام دیہاتوں اور قبائلی علاقوں میں بیلٹ بکسز پہنچادیے ہیں۔

News ID 1925027

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha