18 جون، 2024، 4:50 PM

مزاحمتی فورسز کی صیہونی فوج کے خلاف جوابی کاروائیاں، شدید جھڑپیں جاری

مزاحمتی فورسز کی صیہونی فوج کے خلاف جوابی کاروائیاں، شدید جھڑپیں جاری

صیہونی رجیم کے ذرائع ابلاغ نے رفح اور فلاڈیلفیا میں فلسطینی مزاحمتی فورسز کے قابض فوج پر شدید حملوں کی خبر دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے رفح اور فلاڈیلفیا میں فلسطینی مزاحمتی فورسز کے قابض فوج پر شدید حملوں کی خبر دی ہے۔

ان ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ صیہونی آرمی کے تین ہیلی کاپٹر آج کی جھڑپوں میں زخمی ہونے والے فوجیوں کو لے جانے کے لئے اس علاقے میں اترے ہیں۔

اسی دوران شہدائے الاقصی بٹالین نے آگاہ کیا: مجاہدین نے ابو متبیق میں صہیونی فوج کے مرکز کو 120 مارٹروں سے نشانہ بنایا اور رفح شہر کے علاقے تل السلطان میں بھی صہیونی فوج کے ٹھکانے پر بھی گولہ باری کی۔

دوسری طرف فلسطینی ذرائع نے خبر دی ہے کہ جارح صیہونی فوج نے رفح شہر کے مغرب میں درجنوں مکانات کو تباہ کر دیا۔

News ID 1924795

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha