مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے گذشتہ روز کویت میں آتشزدگی کے واقعے میں جانی نقصانات پر کویت حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی ہے۔
انہوں نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت اور زخمی ہونے والوں کے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
یاد رہے کہ کویت کے جنوبی شہر میں تارکین وطن کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 40 افراد سے زیادہ جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
آپ کا تبصرہ