25 اپریل، 2024، 8:30 AM

بین الاقوامی عدالت کی طرف سے نتن یاہو کی گرفتاری کا ممکنہ حکم، تل ابیب حکام کا اہم اجلاس

بین الاقوامی عدالت کی طرف سے نتن یاہو کی گرفتاری کا ممکنہ حکم، تل ابیب حکام کا اہم اجلاس

غزہ میں جنگی جرائم کی بنیاد پر بین الاقوامی کی جانب سے نتن یاہو اور دیگر حکام کی گرفتاری کے ممکنہ حکم کے پیش نظر تل ابیب میں صہیونی حکام کا ہنگامی اجلاس ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کے حوالے صہیونی وزیراعظم نتن یاہو اور دیگر اعلی حکام کے خلاف مقدمہ جاری ہے۔ دی ہیگ میں عالمی عدالت کی جانب سے نتن یاہو اور صہیونی رہنماوں کی ممکنہ گرفتاری کے حکم کے پیش نظر تل ابیب میں اسرائیلی حکام کا ہنگامی اجلاس ہوا ہے۔

روسیا الیوم نے صہیونی میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ دی ہیگ عدالت روان مہینے کے اختتام تک نتن یاہو اور دیگر صہیونی رہنماوں کی گرفتاری کا حکم جاری کرسکتی ہے۔ ان رہنماوں میں سیاسی اور دفاعی رہنما شامل ہیں۔

صہیونی چینل 13 نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بین الاقوامی عدالت کی جانب سے وزیراعظم نتن یاہو، وزیرجنگ گیلانت اور چیف آف سٹاف جنرل ہالیوی کے خلاف تحقیقات کی گئی ہے۔

چینل 12 نے اس حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے نتن یاہو نے برطانیہ اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے اپیل کی ہے کہ بین الاقوامی عدالت سے گرفتاری کا حکم جاری ہونے سے پہلے عالمی عدالت اور صہیونی حکومت کے درمیان ثالثی کریں۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق نتن یاہو نے اس حوالے سے اپنے مغربی اتحادیوں سے رابطے بڑھائے ہیں۔

News ID 1923565

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha