4 اپریل، 2024، 1:14 PM

عالمی یوم القدس کے موقع پر دنیا بھر میں صہیونیت سے نفرت عروج پر ہوگی، ایرانی چیف جسٹس

عالمی یوم القدس کے موقع پر دنیا بھر میں صہیونیت سے نفرت عروج پر ہوگی، ایرانی چیف جسٹس

حجت الاسلام محسن اژہ ای نے شہید جنرل حاجی رحیمی کے لواحقین سے ملاقات میں کہا کہ دنیا میں صہیونیت کے خلاف نفرت میں اضافہ ہورہا ہے۔ یوم القدس کے موقع پر اس کی ایک جھلک نظر آئے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسن اژہ ای نے شام میں صہیونی دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے سپاہ پاسداران کے کمانڈر جنرل محمد ہادی حاجی رحیمی کے لواحقین سے تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے اور ان کو شہادت کی مبارک باد دی۔

ایرانی چیف جسٹس نے اس موقع پر کہا کہ سپاہ پاسداران کے شہداء نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر حرم اہل بیت کا دفاع کیا اور شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کے خون کا بدلہ لیا جائے گا اس حوالے سے کسی شک کی گنجائش نہیں ہے۔صہیونی حکومت نے گذشتہ چھے مہینوں کے دوران انتہائی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام بین الاقوامی قوانین کو پاوں تلے روند ڈالا ہے۔ انسانی حقوق کا دم بھرنے والے مغربی ممالک اور عالمی برادری نے اس موقع پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونیت حکومت کے مظالم اس کی طاقت کی علامت نہیں بلکہ حواس باختگی کی نشانی ہے۔ عالمی سطح پر صہیونیت کے خلاف نفرت میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر اس کی ایک جھلک دنیا کو نظر آئے گی۔

حجت الاسلام اژہ ای نے کہا کہ اسرائیل کی پوزیشن انتہائی کمزور ہے۔ مکڑی کا جالا اندرونی اور بیرونی سطح پر شکست و ریخت کا شکار ہورہا ہے۔ غزہ میں ہونے والے مظالم صہیونی حکومت کو تباہ کرکے رکھ دیں گے۔

News ID 1923074

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha