4 اپریل، 2024، 2:54 PM

برطانوی ججز کا وزیراعظم کو خط، اسرائیل کو اسلحہ فراہمی روکنے کا مطالبہ

برطانوی ججز کا وزیراعظم کو خط، اسرائیل کو اسلحہ فراہمی روکنے کا مطالبہ

سابق برطانوی چیف جسٹس سمیت 600 سے زائد وکلا، ججز اور قانونی ماہرین نے اپنی حکومت پر اسرائیل کو اسلحے کی فروخت بند کرنے کےلیے زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قانونی شعبے سے تعلق رکھنے والے 600 سے زائد ججز اور بیرسٹرز نے وزیراعظم رشنی سونگ کو لکھے گئے 17 صفحات پر مشتمل خط میں کہا کہ اگر برطانیہ کی حکومت نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت نہ روکی تو اس کے نتیجے میں برطانیہ خود بھی غزہ میں نسل کشی کا مرتکب قرار پائے گا۔

انہوں نے لکھا کہ “اسرائیل کو فوجی امداد کی فراہمی کے نتیجے میں نہ صرف برطانیہ نسل کشی میں ملوث قرار پائے گا بلکہ بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب بھی ٹہھرے گا۔ اگرچہ برطانیہ سے زیادہ امریکا ، جرمنی اور اٹلی اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے والے بڑے ممالک ہیں لیکن اگر برطانیہ پابندی لگادے تو اس سے اسرائیل پر سفارتی و سیاسی دباؤ میں اضافہ ہوگا۔

News ID 1923077

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha