27 مارچ، 2024، 11:06 AM

حزب اللہ کے میزائل حملے، صہیونیوں میں وحشت پھیل گئی

حزب اللہ کے میزائل حملے، صہیونیوں میں وحشت پھیل گئی

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنان سے مقبوضہ فلسطین میں واقع صہیونی تنصیبات پر 60 سے زائد میزائل فائر کئے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے میزائل حملے کرکے صہیونی فورسز کی اینٹ سے اینٹ بجادی ہے۔

ذرائع کے مطابق مقبوضہ گولان اور الجلیل پر حزب اللہ کے میزائل حملوں کے بعد صہیونیوں کے درمیان خوف و وحشت پھیل گئی ہے۔

عبرانی اخبار ہارٹز نے صہیونی فوج کے حوالے سے کہا ہے کہ مختصر عرصے میں لبنان سے صہیونی تنصیبات اور علاقوں پر درجنوں میزائل فائر کئے گئے ہیں۔

دراین اثناء حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی فلسطین میں واقع صہیونی فضائیہ کے اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

تنظیم نے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں پر جارحیت کے جواب میں حزب اللہ کے مجاہدین نے کاروائی کرتے ہوئے میرون ہوائی اڈے پر گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

دوسری جانب صہیونی فوج نے ہوائی اڈے پر میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے۔

News ID 1922874

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha