20 مارچ، 2024، 4:00 PM

طوفان الاقصی، مقاومت اسلامی عراق کا بن گوریان ائیرپورٹ پر ڈرون حملہ

طوفان الاقصی، مقاومت اسلامی عراق کا بن گوریان ائیرپورٹ پر ڈرون حملہ

مقاومت اسلامی عراق نے بن گوریان ائیرپورٹ کو ڈروں حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے کہا ہے کہ مقاومت اسلامی عراق نے بدھ کو علی الصبح اسرائیل پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بن گوریان ائیرپورٹ کو ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا ہے۔  طوفان الاقصی کے سلسلے میں اسرائیل کے اندر فوجی اور حکومتی تنصیبات حملوں کا سلسلہ شدید ہوگیا ہے۔ تنظیم کے بیان کے مطابق حیفا ائیرپورٹ پر بھی ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا ہے جس میں کیمیائی مواد بنانے والے مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مقاومت اسلامی عراق نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام کی حمایت کے سلسلے میں اسرائیل پر حملے جاری رہیں گے۔

اس سے پہلے پیر کے دن تنظیم نے ایک بیان میں مقبوضہ گولان میں صہیونی تنصیبات پر بھی ڈرون حملوں کا دعوی کیا تھا۔

News ID 1922709

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha