مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے مڈل ایسٹ آئی کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ میٹا نے رہبر معظم کے انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹ کو بند کرکے غیر اخلاقی عمل انجام دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام کا یہ اقدام مغرب کی طرف سے اظہار رائے کی آزادی کے بیان کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ان اقدامات سے واضح ہوتا ہے کہ مغربی ممالک دنیا کو دکھانے کے لئے یہ نعرے لگاتے ہیں جبکہ اندر سے کھوکھلے ہوتے ہیں اور ان نعروں کو سیاسی اہداف کے لئے استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رہبر معظم کے اکاونٹس بند کرنے ان کے لاکھوں پیروکاروں کی توہین ہے۔ آیت اللہ العظمی خامنہ پوری دنیا میں فلسطینی مظلوم عوام کے حق میں صدائے احتجاج بلند کررہے ہیں۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ پر قابض استکباری طاقتیں اس آواز کو خاموش نہیں کرسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی اداروں کی اخلاقی پستی کی ایک دلیل یہ ہے کہ گذشتہ پانچ مہینوں کے دوران رہبر معظم کی جانب سے فلسطین کے بے گناہ عوام کے حق میں جاری ہونے والے بیانات کو سینسر کیا جارہا ہے۔
آپ کا تبصرہ