مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فروری 1979 کو فضائیہ کے اعلی افسران کی امام خمینی کی حمایت اور بیعت کی مناسبت اسلامی جمہوری ایران کی فضائیہ کے اعلی عہدیداروں نے آج صبح حسینیہ امام خمینی میں رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
اس موقع پر رہبر معظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ معاشرے کے بااثر طبقوں کا وظیفہ بہت سنگین ہے۔ اگر یہ طبقہ اپنے فرائض سے غفلت کرے تو قوم پر سخت ضربت لگے گی۔ دشمن اس طبقے کے لئے خصوصی منصوبہ بندی کرتا ہے۔ اس طبقے کو معاشرے میں کردار ادا کرنے سے روکنے کے لئے شکوک و شبہات میں مبتلا کرنادشمن کے منصوبوں میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ بااثر طبقہ عوام کو انتخابات میں شرکت کے لئے تیار کرسکتا ہے۔ پرجوش انتخابات ملکی تقدیر میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پرجوش انتخابات کے نتیجے میں عوامی حکومت کی طاقت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ 11 فروری کو ملک بھر میں ہونے والی ریلیوں میں شرکت قومی اقتدار کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے اس سال بھی عوام پرجوش انداز میں اس ریلی میں شرکت کریں گے۔ بااثر طبقہ معاشرے کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ طبقہ ہر معاملے میں فکر اور تشخیص کی بنیاد پر عمل کرتا ہے اور معاشرے میں چلنے والی ہوا کا تابع نہیں ہوتا ہے۔
رہبر انقلاب نے کہا کہ غزہ کے حوالےسے بھی اس طبقے کے مخصوص وظائف ہیں۔ خواص کو چاہئے کہ صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے لئے عوام میں شعور پیدا کرے۔
آپ کا تبصرہ