14 مارچ، 2024، 9:51 AM

انسٹاگرام پر رہبر معظم کا نیا اکاؤنٹ فعال ہوگیا

انسٹاگرام پر رہبر معظم کا نیا اکاؤنٹ فعال ہوگیا

گذشتہ مہینے میٹا نے 50 لاکھ فالوورز والےسابقہ اکاؤنٹ کو بغیر کسی اطلاع کے بند کردیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر  رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا نیا اکاونٹ فعال کردیا ہے۔ گذشتہ مہینے انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے کوئی وجہ بتائے بغیر ان کے اکاؤنٹ کو بند کردیا تھا۔

طوفان الاقصی کے بعد دنیا بھر سے دس کروڑ سے زائد افراد نے رہبر معظم کے اکاؤنٹ سے استفادہ کیا تھا۔ گذشتہ بارہ سالوں کے دوران اس اکاونٹ سے نو ہزار سے زائد مطالب شئیر کئے گئے تھے اور 18 ملین افراد نے کمنٹس دیے تھے۔
میٹا کی جانب سے اکاونٹ کو بند کرنے کے بعد بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے کہا تھا کہ یہ اقدام فلسطینی عوام کی حمایت کے جرم میں صہیونی لابی کے دباو کے تحت کیا گیا ہے۔

رہبر معظم نے انقلاب اسلامی کے اقدار اور اصولوں کے تحت ہمیشہ کی طرح اپنے بیانات میں فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کی ہے اور غزہ میں وحشیانہ حملوں پر صہیونی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انسٹاگرام اکاونٹ بند ہونے کے بعد رہبر معظم کی ویب سائٹ Khamenei.ir کی جانب سے میٹا کو درخواست دی گئی تھی تاہم کمپنی نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک میں رہبر معظم کے بیانات کو فالو کرنے والوں کی درخواستوں کے بعد آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے دفتر نے انسٹاگرام پر جدید اکاونٹ بنایا ہے جس کا ایڈریس Khamenei_irFa ہے۔

دنیا کے حریت پسند اقوام میں رہبر معظم کے بیانات کی پسندیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے میٹا کے غیر قانونی اور غیر پیشہ وارانہ اقدامات ان کے زرین خیالات اور انقلابی افکار کو عالمی سطح پر منتشر کرنے میں رکاوٹ نہیں سکیں گے۔ اگر ان کے اکاونٹس کو بند کرنے کا غیر قانونی اقدام دہرایا گیا تو جدید اکاونٹس سے یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

رہبر معظم کے نئے اکاونٹ کو فالو کرنے کے لئے کلک کریں: https://www.instagram.com/khamenei_irfa

News ID 1922572

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha