مہرخبررساں ايجنسي كي رپورٹ كے مطابق صوبہ خراسان ميں نمائندہ ولي فقيہ نے رہبر معظم كے عظيم استقبال كے لئے مشہد كے شہيد پرور عوام كو دعوت دي ہے شمسي سال كے پہلي تاريخ ميں رہبر معظم انقلاب اسلامي مشہد مقدس مشرف ہونگے مشہد ميں آستان قدس رضوي كي توليت كي طرف سے ايك بيان ميں كہا گيا ہے كہ سامراجي طاقتيں آزاد قوموں كو اسير بنانے اور انكے مالي اور مادي اور معنوي وسائل پر قبضہ كرنے كي كوشش جاري ركھے ہوئے ہيں اس دور ميں ايراني عوام ہوشياري و بيداري اور ولي امر مسلمين حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي كي اطاعت ميں رہ كر سامراجي طاقتوں كے خواب كو مزيد چكنا چور بناديں گے بيان ميں كہا گيا ہے كہ امام رضا (ع) كي ملكوتي اور معنوي بارگاہ ميں رہبر معظم انقلاب اسلامي كي تشريف فرمائي پر ہم افتخار كرتے ہيں اور مشہد كے شہيد پرور عوام بالخصوص علماء كرام و مفكرين كودعوت دي جاتي ہے كہ وہ بتاريخ 21 مارچ 2006 مطابق 1/1/85 بروزمنگل 4بجے بعد از ظہر صحن جامع رضوي ميں رہبر معظم كے دلنواز خطاب كو سننے كے لئے تشريف لاكرتجديد عہد كريں
رہبر معظم انقلاب اسلامي
رہبر معظم انقلاب اسلامي كے عظيم استقبال كے لئے مشہدكے شہيد پرور عوام كو دعوت
صوبہ خراسان ميں نمائندہ ولي فقيہ نے رہبر معظم كے عظيم استقبال كے لئے مشہد كے شہيد پرور عوام كو دعوت دي ہے شمسي سال كے پہلي تاريخ ميں رہبر معظم انقلاب اسلامي مشہد مقدس مشرف ہونگے
News ID 304309
آپ کا تبصرہ