25 فروری، 2024، 6:52 PM

قم: امام مہدی ع کے یوم ولادت پر زائرین کی پیادہ روی سے اربعین حسینی کی یاد تازہ ہوئی

قم: امام مہدی ع کے یوم ولادت پر زائرین کی پیادہ روی سے اربعین حسینی کی یاد تازہ ہوئی

ایران کے مذہبی شہر قم میں پندرہ شعبان یعنی عالمی نجات دہندہ کے یوم ولادت کے موقع پر زائرین اور عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد پیامبر اعظم ص بلیوارڈ سے مسجد جمکران کی طرف محو سفر ہے۔

مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق، پندرہ شعبان کی صبح ایران کے صوبہ قم کے بعض علاقوں میں بارش اور برف باری کے باوجود حضرت امام زمانہ (ع) کے عقیدت مندوں اور پیروکاروں نے عالمی نجات دہندہ کی ولادت کا جشن منانے کے لیے پیامبر اعظم بلیوراڈ سے مسجد جمکران کی طرف پیدل مارچ کیا۔

گزشتہ دو روز سے جاری اس مشی کے روٹ پر تقریباً 450 موکب (زائرین کی خدمت کے خصوصی خیمے) زائرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔ ہر موکب اپنے انداز میں زائرین کی تواضع کرتا ہے اور جو کچھ ہم اس راستے پر دیکھ رہے ہیں وہ ہمیں کربلا میں ایام اربعین کے دوران کی مشی کی یاد دلاتا ہے۔

کچھ موکبوں میں بچوں اور نوعمروں کے لیے خصوصی ثقافتی پروگرام بھی ہوتے ہیں اور مختلف گروہ مدح خوانی اور دینی ترانے بھی پیش کرتے ہیں۔

یخ بستہ زمستانی موسم کے باوجود بہت سے خاندان اپنے بچوں کے ساتھ اس عاشقانہ پیادہ روی میں شامل ہیں تاکہ بچوں میں بچپن سے ہی حضرت امام مہدی ع سے محبت اور عقیدت کا لگاو پیدا ہو جائے۔

اس روٹ کے کچھ موکبوں کی طرف سے آگ کے الاو روشن کئے گئے ہیں تاکہ زائرین گرم ہو کر دوبارہ سفر جاری رکھیں۔

 مارچ کے بعض شرکاء نے لبیک یا مہدی (ع) کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور پیشانیوں پر صاحب الزمان (ع) کی پٹیاں باندھی ہوئی تھیں۔

امام زمانہ (ع) کے پروانوں کی پیادہ روی گزشتہ سال کی نسبت زیادہ شاندار تھی اور بعض زائرین تو اس رات طلوع فجر تک مسجد جمکران کی طرف عاشقانہ رواں دواں تھے جو کہ ان کی اپنے وقت کے امام سے تجدید عہد اور اخلاص کے اظہار کی علامت ہے۔

News ID 1922169

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha