25 فروری، 2024، 3:31 PM

قم: مسجد جمکران میں زائرین کے لئے موکب حضرت امام رضا (ع) کی شاندار خدمات

قم: مسجد جمکران میں زائرین کے لئے موکب حضرت امام  رضا (ع) کی شاندار خدمات

قم میں رضوی سروس سینٹرز کے ڈائریکٹر نے کہا: موکب رضوی 22 سے 25 فروری تک امام مہدی ع کے یوم ولادت کے موقع پر مسجد جمکران طرف مارچ کرنے والے زائرین کی خدمت کے لئے کوشاں ہے۔

مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق حجۃ الاسلام سید محمد باقر نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے پندرہ شعبان کے موقع پر  موکب حضرت رضا (ع) کی خدمات کے حوالے سے کہا کہ آستان رضوی کے زیر انتظام موکب رضا مسجد جمکران کے راستے میں زائرین کے لئے پچھلے چار دنوں سے خدمات فراہم کر رہا ہے۔ اس موکب  میں 170 سے زیادہ رضاکار مصروف خدمت ہیں۔

انہوں نے امام رضا (ع) موکب کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ موکب ملک بھر سے آنے والے مہمانوں کو ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا فراہم کرنے کے علاوہ دیگر اوقات میں بھی چائے، شربت، میٹھے اور گرم کھانوں سے تواضع کرتا ہے۔

انہوں نے اس موکب کی ثقافتی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ثقافتی پروگرامز پیش کئے جارہے ہیں جس میں مہدوی ترانے، مدح خوانی، بچوں کے مقابلے، منتظرین سیکشن، نیاز بوتھ، آستان رضوی کے خصوصی متبرک کھانوں کی تقسیم، رضوی سروس اور کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے خصوصی پروگراموں کا تعارف شامل ہے۔

News ID 1922163

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha