25 فروری، 2024، 1:10 PM

ایرانی پولیس نے بدنام زمانہ دہشت گرد اکرم لاہوری کو گرفتار کر لیا

ایرانی پولیس نے بدنام زمانہ دہشت گرد اکرم لاہوری کو گرفتار کر لیا

ایران کی پولیس کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے سرگرم رکن اکرم لاہوری کو گرفتار کر لیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پولیس سربراہ منتظر المہدی نے کہا کہ ایرانی پولیس اہلکاروں نے ایک پیچیدہ انٹیلی جنس آپریشن میں سپاہ صحابہ کے سرغنہ اکرم لاہوری کو گرفتار کرلیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اکرم لاہوری کو ایک پڑوسی ملک میں بم بنانے کے تربیتی کورس سے گزرنے اور ایران میں داخل ہونے کے بعد ملک کے جنوبی شہر جاتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔

ایرانی پولیس سربراہ نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا اعلان خصوصی تحقیقاتی عمل مکمل ہونے پر کیا جائے گا۔

News ID 1922160

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • ابو مصطفیٰ PK 23:37 - 2024/02/25
      0 0
      بہت ہی اچھا کیا گرفتار کر کے اس کو قرار واقعی سزا دیں اور دیگر دہشتگروں کو بھی گرفتار کریں ۔