مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے غزہ اور رفح پر صہیونی فورسز کے وحشیانہ حملوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے فلسطینیوں کے بے گھر ہونے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔
انہوں نے رفح پر صہیونی فورسز کے مجوزہ زمینی حملے کے بارے میں تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک چاہتے ہیں کہ اسرائیل اپنے منصوبے سے باز آئے کیونکہ رفح پر زمینی حملے سے انسانی المیہ وجود میں آسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں تک انسانی امداد کی رسائی میں رکاوٹ ڈالنے سے اجتناب کرے۔ غزہ اور رفح میں جنگ سے متاثر ہونے والوں کو امدادی اشیاء کی فراہمی ضروری ہے۔
بورل نے مزید کہا کہ یورپی یونین مطالبہ کرتی ہے کہ اسرائیل غزہ میں بین الاقوامی جنگی قوانین کی پابندی کرے اور عالمی عدالت کے حکم کے مطابق عمل کرے۔
آپ کا تبصرہ