8 مئی، 2024، 8:44 AM

رفح پر صہیونی حملے کے تباہ کن نتائج برامد ہوں گے، یورپی یونین

رفح پر صہیونی حملے کے تباہ کن نتائج برامد ہوں گے، یورپی یونین

یورپی یونین نے رفح پر صہیونی حکومت کے حملے پر ردعمل میں کہا ہے کہ صہیونی حملے کے تباہ کن نتائج برامد ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے رفح پر زمینی حملے کے بارے میں یورپی یونین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے اس حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے جنوبی شہر رفح پر صہیونی فوج کے زمینی حملے سے انسانی المیہ جنم لے گا جو کسی بھی لحاظ سے قابل قبول نہیں ہے۔

انہوں نے یورپی یونین کا مطالبہ دہرایا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کرتے ہوئے قیدیوں کو غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے۔

یاد رہے کہ رفح پر صہیونی حکومت کی جانب سے زمینی حملے کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔ اسلامی ممالک کی تنظیم نے صہیونی حملے کو عالمی عدالت کے احکام کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونی گوتریش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے زمینی حملے سے رفح میں لاکھوں فلسطینی شہید اور بے گھر ہوں گے۔

انہوں نے صہیونی حکومت پر غزہ میں ایندھن کی فراہمی میں مسلسل رکاوٹ ڈالنے اور امدادی کارکنوں کے لئے خطرات ایجاد کرنے کا الزام لگایا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہماری ٹیمیں غزہ میں ہیں جہاں دس لاکھ افراد امداد کے منتظر ہیں جن میں چھے لاکھ بچے بھی شامل ہیں۔

News ID 1923821

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha